اسلام آباد (لاہورنامہ) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ یکساں نصاب تعلیم ملکی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، یکساں نصاب سے پاکستانیت اور حب الوطنی پیدا ہوگی۔
جمعہ کو یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے اہل وطن کو 74 واں یوم آزادی کی مبارک باد د ی.
اور کہا کہ ملک بنانا ایسا ہی ہے جیسے صدیوں بعد آزادی ملے،
قیام پاکستان کے بعد ملک کو بہت سے چیلنجز کا سامنا رہا،
انھوں نے کہا پاکستان نے35 لاکھ افغان مہاجرین کو فراخ دلی سے پناہ دی،
مغربی ممالک ایک سو تارکین وطن کو بھی پناہ نہیں دیتے،
پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں بھی امن کا پیغام دیا، پاکستان نے انتہا پسندی کے خلاف قوموں کو جوڑا، دوسرے ممالک نے کہا ہمیں پاکستان سے سیکھنا چاہیے۔
عارف علوی کا کہنا تھا قومیں تعلیم، صحت کے شعبے میں بہتری سے غربت سے نجات پاتی ہیں، یکساں نصاب تعلیم ملکی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا،
اس سے پاکستانیت اور حب الوطنی پیدا ہوگی۔ انھوں نے کہا حکومت نے کرونا وبا کے خلاف کامیاب حکمت عملی اپنائی،
وزیر اعظم نے فیصلہ کیا کہ دیگر ممالک جیسا لاک ڈان ہم نہیں کر سکتے،
علما، میڈیا نے کرونا کے خلاف احتیاطی تدابیر اپنانے میں کردار ادا کیا، کرونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف کا شکرگزار ہوں،
پالیسیوں کی وجہ سے کرونا کے باوجود ملک کی معیشت مثبت اشاروں کی جانب گامزن ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ بھات نے اپنے ملک میں اقلیتوں کے لیے جینا محال کر دیا ہے،
سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر بحث تاریخی تھی، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی، سفارتی حمایت جاری رکھے گا،
افغانستان اور امریکا کے درمیان امن معاہدہ تاریخی ہے، پاکستان پرامن افغانستان کا خواہاں ہے۔