لاہور (لاہورنامہ) لاہور آرٹس کونسل الحمرا نے یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے ملک بھر کے ثقافتی رنگوں پر مبنی شاندار پروگرام کا انعقاد کیا ۔
سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر راجہ جہانگیر انور نے خصوصی شرکت کی.
اس موقع پر کہا کہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے لئے آج کے دن ہمیں اپنے آپ سے بھر پور عزم کی ضرورت ہے.
ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمن رائے ادارہ کو بلندیوں تک پہچانے کی اہلیت رکھتی ہیں،
اس ثقافتی شو کی کامیابی پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور اسکی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔
ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء ثمن رائے نے کہا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر شاندار ثقافتی شو کا مقصد ملکی یکجہتی کو فروغ دینا اور خوبصورت معاشرہ کی تشکیل ہے.
الحمراءاکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس نے قومی ترانہ پر پر فارم کرکے تاریخ رقم کردی،
ہر سننے والے نے الحمراءکی اس کاوش کوبے حد سراہا۔
شو کو ڈیرہ غازی خان سے آئے ہوئے ثقافتی وفد کی پرفارمنس نے چار چاند لگادیئے ،
سرگودھا کے ثقافتی طائفہ نے جھومرڈانس پیش کرکے حاضرین سے بے پناہ داد حاصل کی،
آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان و ملک کے دیگر حصوں کی ثقافت پر مبنی ڈاکو منٹری پیش کی گی،چترالی رقص کی دلپذیر پرفارمنس پر حاضرین جھومتے رہے۔
الحمراءاکیڈمی آف پر فارمنگ آرٹس کا قومی ترانہ پیش کئے جانے پر ہال میں موجود کثیر تعداد میں افراد محب الوطنی کے جذبے سے آبدیدہ ہوگئے۔
قبل ازاں لاہورآرٹس کونسل الحمراءمیں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی،
جس میں پاکستان زندہ باد ،کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے،
تقریب سے ایگزیکٹوڈائریکٹرالحمراءثمن رائے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی عظیم نعمت ہے.
اس کے تحفظ کےلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
تقریب میں ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر زوالفقار علی زلفی ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری،ڈپٹی ڈائریکٹر آرکائیوز محمد عارف،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن خرم نویل،منیٰ ہارون ودیگر افسران وملازمین نے شرکت کی۔