اسلام آباد (لاہورنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے عمران خان کے دورہ حکومت کی دو سالہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے چند اعداد و شمار عوام کے سامنے پیش کر دیئے .
جس کے مطابق وزیراعظم نے اپنی حکمت عملی سے غریب عوام کے 2344 ارب روپے بچائے۔
ٹوئٹر پر اپنی ایک پوسٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان نے 2 سال میں اب تک غریب عوام کے 2344 ارب روپے اپنی حکمت عملی اور کوشش سے بچائے ہیں۔
شبلی فراز نے لکھا کہ وزیراعظم نے جو رقم بچائی یہ رقم پاکستان کے تین سال کے ترقیاتی بجٹ سے زیادہ ہے۔
وفاقی وزیر نے اعداد و شمار بتاتے ہوئے لکھا کہ ریکوڈک کے 7 ارب ڈالر 1100 ارب روپے کے برابر ہیں،
کارکے کے 1.5 ارب ڈالر 240 ارب روپے کے برابر ہیں،
اس کے علاوہ وزیراعظم نے جی آئی ڈی سی کے 400 ارب روپے اور آئی پی پی کے 604 ارب روپے بھی بچائے۔