اسلام آباد (لاہورنامہ) قطری سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن الثانی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں امیرقطر کی جانب سے پاکستان حکومت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے قطر کے نو تعنیات سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن الثانی کی وزارت خارجہ میں ملاقات ہوئی،
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات،تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ نے قطری سفیر کو پاکستان میں ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا پاکستان اور قطر کے مابین گہرے، دیرینہ، برادرانہ تعلقات ہیں،
توقع ہے کہ آپ کی تعیناتی سے پاک قطرتعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خطے میں امن،استحکام، خوشحالی کے حصول کیلئے تعاون میں اضافہ ہوگا.
جبکہ قطری سفیر نے امیرقطر شیخ تمیم بن حماد الثانی کی جانب سے پاکستان حکومت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔