چودھری پرویزالٰہی سے جی سی یونیورسٹی

چودھری پرویزالٰہی سے وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی اصغر زیدی کی ملاقات

لاہور (لاہورنامہ) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اصغر زیدی نے یہاں گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

اس موقع پر چودھری شافع حسین اور شہزاد احمد بھی موجود تھے۔

گورنر پنجاب نے گفتگو کے دوران کہا کہ تعلیمی سرگرمیاں کورونا کی وجہ سے کافی عرصہ سے بند ہیں،

اب حکومت 15 ستمبر کو تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کے بارے میں لائحہ عمل مرتب کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ و طالبات ملک کا مستقبل ہیں لہٰذا کسی قسم کا کوئی رسک نہ لیا جائے اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کروایا جائے۔