لاہور (لاہورنامہ)ڈی جی پی ایچ اے ( PHA) جواد احمد قریشی کا گریٹراقبال پارک کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ہیڈکواٹر مدثر اعجاز ، پروجیکٹ ڈائریکٹر فرحت عباس ، ڈائریکٹر انجینئرنگ اور دیگر افسران موجود تھے ۔
ڈی جی پی ایچ اے کی پارک انتظامیہ اور افسران کو صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں .
اور پارک میں موجود نیشنل ہسٹری میوزیم اور اس میں رکھی تاریخی چیزوں کے بارے میں میوزیم انتطامیہ سے بریفنگ لی ۔
پارک میں سیکورٹی اور عوام کے لیے فراہم کردہ سہولیات اور انتظامات کا مکمل جائزہ لیا اور گریٹر اقبال پارک میں میاوکی جنگل کے مقام کا بھی دورہ کیا۔
ڈی جی پی ایچ اے نے میاواکی جنگل میں لگے درختوں اور پودوں کی نگہداشت کے حوالے سے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ میاواکی جنگل میں لگنے والے پودوں اور درختوں کی نگہداشت میں کوتاہی کرنے والے ملازمین اور ذمہ داران کیخلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
ڈیوٹی میں غفلت اور لاپرواہی کرنے والے افراد کی ادارے میں کوئی گنجائش نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پارک میں موجود فوڈ کورٹ، بگی ٹریک، پارکنگ، صفائی ، ڈانسنگ فاوٹین ، پلانٹرز کی مزید خوبصورتی کیلئے اقدامات کیے جائیں ۔
پارک میں ہارٹیکلچر اور انجینئرنگ کے کام کو مزید بہتر سے بہتر بنانے کیلئے فی الفور اقدامات کیے جائیں ۔
پارک میں خراب فرنیچر کی رپیئرنگ کے کام کو مکمل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ عوام الناس کے لئے بہترین صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔
پارک میں موجود فوڈ پوائنٹ اور سٹالز پر معیاری کھانوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین لاہور کیلئے پی ایچ اے ہر ممکن اقدامات کررہا ہے ۔ پارک کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیلئے لائٹس اور سہولیات کو بڑھایا جائے گا۔
پروجیکٹ ڈائریکٹر دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے مسائل کے حل کیلئے فیلڈ میں نکلیں ۔
پارک میں آنے والے شہریوں کے ساتھ حسن سلوک کے ساتھ پیش آیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پارک میں آنے والے شہریوں کا مکمل ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا لازم ہوگا ۔