مریضوں کو سہولت

مریضوں کو سہولت دینے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔وزیر صحت پنجاب

لاہور (لاہورنامہ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کی زیر صدار ت آج محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا،

جس میں سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ نادر چٹھہ،ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل، چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی، پنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی اور ہیلتھ انشورنس کمپنی کے افسران نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران پنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی اور سروس ڈلیوری کاجائزہ لیا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ صحت انصاف کارڈ کے حامل خاندانوں کو صحت کے شعبہ میں سہولت فراہم کرنااولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم عمران خان صحت انصاف کارڈ کے ذریعے عوام کوسہولت دے کرلاکھوں خاندانوں کی دعائیں سمیٹ رہے ہیں۔

ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب میں مزید بڑے ہسپتالوں کو اِن پینل کیا جا رہا ہے۔

صحت انصاف کارڈ کے حامل افراد کا فیڈبیک لینے کیلئے ایک منظم نظام وضح کیاگیاہے۔

سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو سہولت دینے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔

صحت انصاف کارڈکے حامل افرادنے سروس ڈلیوری بارے اظہاراطمینان ظاہرکیاہے۔

صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں سروس ڈلیوری کومزید بہتر کیا جا رہا ہے۔

پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کا دوبارہ جائزہ لیاجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ صحت انصاف کارڈ ہولڈرزکی شکایات کافوری ازالہ کیا جاتا ہے۔

صحت انصاف کارڈ کے ذریعے مجبوراور بے سہارا افراد کیلئے آسانیاں پیداکی گئی ہیں۔