میاں محمودالرشید

ہر بشر دو شجر پر عمل درآمد سے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ممکن ہے، میاں محمودالرشید

لاہور (لاہورنامہ) وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمودالرشید نے کہاہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق پورے ملک میں شجرکاری کا عمل جاری ہے.

جس کے نتیجے میں نہ صرف ملک سرسبز و شاداب ہوگا.

بلکہ انسانی زندگی کیلئے خطرے کا باعث بننے والی ماحولیاتی آلودگی کا بھی خاتمہ ہوگا۔

انہوں نے پی آئی اے پارک مری میں پودا لگانے کے موقع پر کیا۔

مشیر وزیراعلیٰ پنجاب آصف محمود بھی ان کے ہمراہ تھے۔

میاں محمودالرشید نے کہاکہ اگر”ہر بشر دو شجر“ کے نعرے پر حقیقی معنوں میں عمل درآمد ہو تو ماحولیاتی آلودگی جیسے مسائل سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ لگائے جانے والے پودوں کی تناور درخت بننے تک نگہداشت بھی لازمی ہے۔

وزیراعظم کی کلین اینڈ گرین مہم کو کامیاب بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور ہر فرد کو زیادہ سے زیادہ درخت لگانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

اس موقع پر میاں محمودالرشید کو بتایاگیا کہ رواں مون سون شجرکاری مہم کے دوران مری میں 60ہزار نئے پودے لگائے جائیں گے۔

میاں محمودالرشید نے کہاکہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے موسموں پر بھی منفی اثر پڑا ہے جس سے مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔

شجرکاری کے ذریعے ہی ماحولیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے بچنا ممکن ہے۔