لاہور (لاہورنامہ) لاہورآرٹس کونسل الحمراءمیں آرٹسٹ سپورٹ فنڈکمیٹی کا اجلاس ہوا۔
ممبر صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے اجلاس کی صدارت کی اور کہا کہ فن اور فنکار ہماری زرخیز دھرتی کی پہچان ہیں.
ان کی خدمات کو سراہتے ہیں، ان کی فلاح و بہبود ہماری ذمہ داری ہے ۔
آرٹسٹ سپورٹ فنڈ مستحق فنکاروں کی امانت ہے،امداد درست ہاتھوں میں پہنچ رہی ہے۔
ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ثمن رائے نے اس موقع پر بتایا کہ آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کمیٹی اپنا فعال اور متحرک کردار ادا کررہی ہے۔ اجلاس میں آرٹسٹوں کی رجسٹریشن کےلئے موبائل ایپ کے ڈئزاین کی منظوری دی گئی ۔
اجلاس میں ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری نوید انجم ،ایڈیشنل سیکرٹری کلچر فرحت جبیں،ایگزیکٹو ڈائریکٹر پُکاررضوان شریف،ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغریٰ صدف،ودیگر افسران اورپی ایس پی اے اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے نمائندوں نے شرکت کی ۔
آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کمیٹی کے تمام ممبران کا ملک وقوم کا نام روشن کرنے والے آرٹسٹوں کی بھرپور مالی معاونت کے عزم کا اظہار کیا۔اجلاس میں شرکاءنے آرٹسٹوں کی فلاح وبہبود کےلئے قیمتی آراءدی۔