اسلام آ باد (لاہورنامہ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے،
جولائی 2020 میں ہمارا کرنٹ اکا ونٹ بیلنس 424 ملین ڈالر سرپلس
(اضافی )ہو گیا ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جولائی 2019 میں ملک کا کرنٹ اکانٹ خسارہ 613 ملین ڈالر تھا جو جون 2020 میں کم ہو کر 100 ملین ڈالر پر آیا اور پھر جولائی 2020 میں ہمارا کرنٹ اکا ونٹ بیلنس 424 ملین ڈالر سرپلس (اضافی )ہو گیا ہے۔
عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ یہ زبردست تبدیلی،
برآمدات میں مسلسل بہتری جو جون 2020 کی نسبت 20 فی صدزیادہ رہیں اور ریکارڈ ترسیلات زر کا نتیجہ ہے۔