سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے

سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کےخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور(لاہورنامہ)مسلم لیگ (ن) کی رکن حناپرویز بٹ نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کےخلاف کاروائی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔

محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر نفرت انگیز اور توہین آمیز مواد اپ لوڈکیا جا رہا ہے۔

مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر پرامن معاشرے میں فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں۔

ایسے شرپسند عناصر کی حوصلہ شکنی وقت کی ضرورت ہے۔

پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کےخلاف فوری ایکشن لیا جائے اور اشتعال انگیزی پھیلانے والے یوٹیوب چینلز، فیس بک اکاو نٹس اور ویب پیجز کو فوری بند کیا جائے۔