مسافر ٹرینوں کا شیڈول

شدید بارشوں کے باعث مسافر ٹرینوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر

لاہور (لاہورنامہ) ملک بھر میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث مسافر ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہونے لگا،

مختلف ٹرینیں پونے 2سے 13 گھنٹے کی غیر معمولی تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافروں اور ان کے عزیز و اقارب شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

محکمہ ریلوے کے مطابق کراچی سے آنے والی شالیمار ایکسپریس13 گھنٹے ،

علامہ اقبال ایکسپریس ساڑھے 12 گھنٹے ،ملت ایکسپریس 12 گھنٹے ،

کراچی ایکسپریس اور تیزگام ایکسپریس ساڑھے 11 گھنٹے ،
گرین لائن ایکسپریس ساڑھے 10 گھنٹے ،
عوام ایکسپریس ساڑھے 8 گھنٹے ،
رحمان بابا ،سرسید اور فرید ایکسپریس 8 گھنٹے ،
شاہ حسین 7 گھنٹے ،پاکستان ایکسپریس اور خیبر میل ایکسپریس ساڑھے 6 گھنٹے
جبکہ جعفر ایکسپریس پونے2 گھنٹہ تاخیر کا شکار ہو گئیں ۔