لاہور(لاہورنامہ) پاک چین دوستی جیلانی پارک تک پہنچ گئی۔
چینی سرمایہ کار گروپ نے کلین اینڈ گرین مہم میں حصہ لینے کیلئے پی ایچ اے ہیڈ کواٹر کا دورہ کیا۔
وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید نے چینی وفد کا استقبال کیا۔
چینی سرمایہ کار گروپ نے وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید اور دیگر پی ایچ اے افسران کے ہمراہ کلین اینڈ گرین مہم کے تحت جیلانی پارک میں پودا لگایا .
اور پاکستان کی ترقی، خوشحالی کیلئے نیک خواہشات اور تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
چینی وفد کی قیادت گاؤباؤجن نے کی۔
چینی وفد میں گاؤیون می، کیویی ہو اور فہد ضمیر بھی شامل تھے۔
اس موقع پر وائس چیئرمین پی ایچ اے مون سون شجرکاری اور میاواکی جنگل پر بھی بریفنگ دی۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کا کلین اینڈ گرین مہم میں حصہ لینا خوش آئندہ ہے۔
پی ایچ اے شہر لاہور کو شجرکاری کے ذریعے خوبصورت اور دلکش بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہا ہے۔