لاہور(لاہورنامہ) ملک کے دو بڑے آبی ذخائر منگلا اور تربیلا میں پوری صلاحیت کے مطابق پانی ذخیرہ کیا جاچکا ہے ۔
منگلا ڈیم میں پانی کا لیول سطح سمندر سے ایک ہزار 242فٹ جبکہ تربیلا میں ایک ہزار 550فٹ ہے ۔
دونوں آبی ذخائر میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 33لاکھ 60 ہزار ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہے ،
جو گزشتہ 10سال کے دوران پانی کی دستیابی کا ریکارڈ ہے ۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دس سال کی اوسط دستیابی کے مقابلے میں دونوں آبی ذخائر میں 21 لاکھ 73 ہزار ایکڑ فٹ زیادہ پانی موجود ہے ۔
تربیلااور منگلا ڈیمز میں پانی کی ریکارڈ دستیابی بہتر زرعی پیداوار اور اضافی پن بجلی کا باعث بنے گی ۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ دو روز سے واپڈا پن بجلی گھروں سے ساڑھے 8 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی نیشنل گرڈ کو مہیا کی جارہی ہے ۔