اسلام آباد (لاہورنامہ) شفاءانٹر نیشنل ہسپتال اسلام آباد کی کارڈیالوجی ٹیم نے ایک بزرگ مریض کاسرجیکل اوورٹیک والو تبدیل کرنے کے لیے خطے میں پہلی بار ٹرانس کتھیٹر اوورٹیک والو ری پلیسمنٹ (TAVR) طریقہ کار انجام دیا ہے۔
یہ طریقہ کار ڈاکٹر اسد اے خان کنسلٹنٹ انٹرنیشنل کارڈیالوجسٹ کے ذریعہ انجام دیا گیا ،
جو امریکہ میں5سو مرتبہ یہ طریقہ کار انجام دینے کا تجربہ رکھتے ہیں۔
اس سے قبل ، اسی ٹیم نے اس خطے میں جنوری 2020 میں دل کے سنگین حالت میں مبتلا مریض پر پہلی بار ٹرانسکاٹیٹر آورٹک والو ایمپلانٹیشن کا طریقہ کار بھی انجام دیا تھا۔
یہ عمل انٹروینیو کارڈیالوجی کے شعبے میں ایک بریک تھروکے طور پر ابھرا ہے اور اب کسی سنگین مریض کا کھلی دل کی سرجری کے بغیر والوتبدیل کیا جاسکتا ہے۔