لاہور (لاہورنامہ) وزیر علیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پنجاب میں 13 اسپیشل اکنامک زونز بنا رہے ہیں،
بہاولپور میں تیسرے اسپیشل اکنامک زون کا جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزبیکی نے ملاقات کی۔
جس میں باہمی دلچسپی کےامور، تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ہاوسنگ، صنعت اور کاروباری سیکٹرز میں باہمی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا .
اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے رابطوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات ہیں.
اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دیں گے.
اور پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے۔