ایف بی آر نے

ایف بی آر نے رواں مالی سال میں ریو نیو ہدف سے 42ارب فاضل حاصل کر لیا

لاہور ( لاہورنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کے پہلے2ماہ میں ہدف سے زیادہ ٹیکس ریونیو حاصل کیا۔

ایف بی آرنے جولائی اور اگست کی حاصل کردہ ریونیو کی تفصیلات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق پہلے2ماہ کے مقرر ہ ہدف551 کے مقابلے میں593 ارب روپے جمع ہوئے۔

گزشتہ مالی سال جولائی اور اگست میں582ارب روپے اکٹھے ہوئے تھے ۔

ترجمان ایف بی آر نے کہا کہ کوروناوباء کے باعث جولائی اوراگست میں 30.6 ارب کے ریفنڈزجاری کیے گئے۔