مانچسٹر (لاہورنامہ) محمد حفیظ کی کیریئر کی بہترین اننگز کی بدولت تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 5 رنز سے شکست دے دی اور سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 190 رنز بنائے.
جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 185 رنز بناسکی۔
تین میچز کی سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز بابر اعظم اور فخر زمان نے کیا تاہم فخر زمان صرف 1 رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی دوسری وکٹ 32 کے مجموعی اسکور پر گری جب کپتان بابر اعظم 21 رنز بناکر آٹ ہوگئے۔
اس کے بعد ڈیبیو کرنے والے حیدر علی اور محمد حفیظ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دونوں نے نصف سنچری مکمل کی۔
محمد حفیظ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی مسلسل تیسری نصف سنچری داغی
جبکہ حیدر علی نے ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو پر نصف سنچری کرنے والے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔
132 کے مجموعی اسکور پر حیدر علی 54 رنز بناکر آٹ ہوگئے جس کے بعد شاداب
خان بیٹنگ کیلئے آئے اور 15 رنز بناکر آٹ ہوگئے۔
محمد حفیظ نے 52 گیندوں پر 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 86 اور عماد وسیم 6 رنز بناکر ناٹ آٹ رہے۔
پاکستان نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے 2 جبکہ معین علی اور ٹام کرن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
انگلینڈ کی جانب سے ٹام بینٹن 46 اور معین علی 61 رنز بناکر نمایاں رہے۔
شاندار پرفارمنس پر محمد حفیظ کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
تیسرے میچ میں پاکستان ٹیم میں حیدر علی، سرفرازاحمد اور وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ حیدر نے ڈیبیو کیا.