شاہ محمود قریشی

نیپال کی سفیر کی شاہ محمود قریشی سے الوداعی ملاقات ،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (لاہورنامہ) پاکستان میں نیپال کی سفیر مس سیوا لمسال ادھیکاری نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے الوداعی ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات،

علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان، نیپال کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان اور نیپال کے مابین سیاسی مذاکرات کے چوتھے اجلاس کا کامیاب انعقاد، روابط میں فروغ کی عکاسی کرتا ہے ۔

پاکستان اور نیپال کے مابین دوطرفہ تجارت کے فروغ کے حوالے سے بھی گفتگوہوئی۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ نیپالی وزیر خارجہ کے جلد دورہ پاکستان کے متمنی ہیں ۔

وزیر خارجہ نے پاکستان اور نیپال کے مابین دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے نیپالی سفیر کی خدمات کو سراہا،وزیر خارجہ نے نیپالی سفیر مس سیوا لمسال ادھیکاری کی آئندہ ذمہ داریوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،

نیپالی وزیر خارجہ نے نیک تمناؤں کے اظہار پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔