لاہور (لاہورنامہ)مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت پر پارٹی نے مشاورت کے بعدمتفقہ طورپر فیصلہ کیا ہے.
کہ نوازشریف اپنی صحت پر توجہ دیں اور اپنا علاج مکمل کروا کر واپس آئیں ،
مریم نواز کااے پی سی میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہو سکا،
عاصم باجوہ صاحب پر نیب کا اطلاق ہوتاہے ،ہوسکتا ہے عاصم باجوہ کوبھی نیب سے مستفید ہونا پڑ جائے۔
غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عاصم باجوہ کے استعفے کا معاملہ پی ٹی آئی کا معاملہ ہے وہ طے کر لیں،
عاصم باجوہ بھی اب ہماری طرح ہیں وہ بھی نیب سے مستفید ہو سکتے ہیں.
اس ،ملک میں انصاف کے تقاضے نہیں ہیں ،عاصم باجوہ صاحب پر نیب کا اطلاق ہوتاہے،
ہوسکتا ہے عاصم باجوہ کوبھی نیب سے مستفید ہونا پڑ جائے۔
ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ اب بھی ہے اورکوئی پاکستانی ایسانہیں جو اس بیانیے سے اختلاف کرتا ہو۔