پاکستان کے دفاع، سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ کے عزم کی تجدید کرتے ہیں

لاہور (لاہورنامہ) پی ایچ اے (PHA) اور ایس اے گارڈن کے اشتراک

سے لبرٹی چوک میں یوم دفاع کے موقع پر شہداء پاکستان کو خراج تحسین

پیش کرنے کیلئے تقریب انعقاد کیا گیا ۔

سلامتی اور خود مختاری
پاکستان کے دفاع، سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ کے عزم کی تجدید کرتے ہیں

تقریب میں رکن پنجاب اسمبلی مسرت چیمہ ، جنرل سیکرٹری ویلفیئر ونگ

تحریک انصاف جمشید اقبال چیمہ ، چیئرمین پی ایچ اے انجینیر یاسر گیلانی ،

وی سی پی ایچ اے حفاظ ذیشان رشید ، ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی

سمیت شہداء پاکستان کے اہل خانہ کی شرکت۔

اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی مسرت چیمہ نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کے موقع پر

اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ہمیں امن کی خاطر اور آئندہ نسلوں کے تابناک مستقبل کیلئے تجدید عہد کرنا ہوگا ۔

اس موقع پر جنرل سیکرٹری ویلفیئر ونگ تحریک انصاف جمشید اقبال چیمہ

نے کہا کہ پاکستان کے دفاع، سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔

چیئرمین پی ایچ اے انجینیر یاسر گیلانی نے کہا کہ ہم اپنےشہیدوں اور ان کے ورثا خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

وی سی پی ایچ اے حفاظ ذیشان رشید نے کہا کہ 6 ستمبر 1965کا تاریخی دن بھی پاک فوج کے جوانوں کی بے دریغ قربانیوں کا دن ہے ۔1965 کی جنگ پاکستانی قوم کیلئے ایک پر وقار اور لازوال استقلال کا استعارہ ہے ۔

اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے لاہور جواد احمد قریشی نے کہا کہ پاک فوج نے ملک کی سرحدوں کا دفاع باوقار انداز میں موثر بناتے ہوئے دنیا کو یہ باور کرا دیا کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں۔

1965 میں پاکستانی قوم نے حوصلے اور بھرپور جذبے کے ساتھ مشکل حالات کا سامنا کیا اور کامیابی حاصل کی۔