اسلام آباد (لاہورنامہ) بین الصوبائی وزراء تعلیم کے اجلاس میں پندرہ ستمبر سے یونیورسٹیز کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق نویں، دسویں، گیاہوریں اور باہورویں جماعتوں کے لئے تعلیمی ادارے بھی پندرہ ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا.
ذرائع کے مطابق بڑی جماعتوں کی کلاسیں کھولنے کے بعد کرونا وائرس کے کیسز کو مانیٹر کیا جائے گا،
ذرائع کے مطابق کرونا کی صورتحال کے پیش نظر ایک ہفتہ بعد چھٹی سے آٹھویں کلاسوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔
ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد ہوگا،
طلباء کو ماسک کے ساتھ تعلیمی اداروں میں داخلہ یقینی بنانے کی ہدایت کی جائے گی۔
ذرائع نے بتایاکہ اجلاس میں پہلی سے پانچویں جماعت کی کلاسیں چھٹی سے آٹھویں جماعتوں کے ایک ہفتہ بعد کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر کلاسوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا،
تمام صوبائی وزراء تعلیم جماعتوں کی سرگرمیاں مرحلہ وار شروع کرنے پر متفق ہیں ،
اجلاس میں تعلیمی اداروں سے منسلک ہاسٹل کھولنے کی تجویز پر غور ہے ۔
ذرائع کے مطابق بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس کی سفارشات این سی او سی کو بھجوائی جائیں گی،
حتمی منظوری این سی او سی دے گی.