لاہور(لاہورنامہ) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹر نے بڑی کامیابی سمیٹ لی۔
راستہ بھٹک جانیوالی 3 بہنوں کو والدین سے ملوادیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق رقیہ،سائرہ اور مصباح نامی گمشدہ بچیاں جن کے عمر 8,6,3سال تھی۔
موچی پورہ سٹاپ تھانہ ٹاون شپ کی حدود سے لاپتہ ہوئیں۔
لاپتہ بچیوں کے ورثاکی جانب سے 15پر گمشدگی کی اطلاع دی گئی۔
جبکہ دوسری جانب 15 نمبرپر کال موصول کرنے والے پولیس کیمونیکیشن افسر نے3 گمشدہ بچیاں ملنے کی کال بھی موصول کی۔
اتھارٹی کے لاسٹ اینڈ فاونڈ سنٹر نے دونوں کالز کا موزانہ کرنے کے بعد تصدیق کرتے ہوئے ڈولفن فورس کے ذریعے تینوں بہنوں کو والدین کے حوالے کرد یا۔
ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہناتھاکہ شہری کسی بھی گمشدہ شخص کی اطلاع 15ایمرجنسی ہیلپ لائن پرضروری کریں۔