موجودہ حکومت کی اولین

معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (لاہورنامہ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،

ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی میں معیاری تعلیم کی فراہمی کلیدی حیثیت رکھتی ہے،

ہائر ایجوکیشن اور بنیادی تعلیم کے حوالے سے یکساں مواقع، میرٹ پر عملدرآمد اور اساتذہ و طلباء کیلئے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت صوبہ خیبر پختونخواہ میں ہائر ایجوکیشن کے فروغ کے حوالے سے اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا.

اجلاس میں وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز، گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان، وزیر اعلی خیبر پختون خوا محمود خان چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن طارق بنوری، مشیر وزیر اعلی خیبر پختون خواہ برائے ہائر ایجوکیشن خلیق الرحمن، چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ اور خیبر پختون خواہ کی مختلف یونیورسٹیز کے موجودہ اور سابقہ وائس چانسلرز اور سینیئر افسران اجلاس میں شریک تھے۔

پروفیسر ڈاکٹر عطائ الرحمن ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک تھے۔

اجلاس میں وزیر اعظم کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں ہائر ایجوکیشن کے فروغ کے روڈمیپ پر عمل درآمد کے حوالے سے لئے گئے اقدامات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر مفصل بریفنگ دی گئی ۔

شرکاء کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں جامعات میں معیاری تعلیم کی فراہمی، میرٹ پر عملدرآمد، تدریسی عمل میں قابلیت کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کی حوصلہ افزائی، جامعات کے تنظیمی امور میں نمایاں بہتری اور انفراسٹرکچر کی بحالی کے حوالے سے مجوزہ اقدامات پر آگاہ کیا گیا۔

ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی میں معیاری تعلیم کی فراہمی کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ وزیراعظم ہائر ایجوکیشن اور بنیادی تعلیم کے حوالے سے یکساں مواقع، میرٹ پر عملدرآمد اور اساتذہ و طلباء کے لئے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔