لاہور (لاہورنامہ) تر جمان پنجاب حکومت ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ و فا ق پر تنقید کرنے والا بلاو ل اپنا گر یبان جھانکے،
بلاو ل سندھی عوام کے حقو ق کیلئے نہیں اپنی کر پشن کو بچانے کیلئے گلی گلی کوچے کو چے خوار ہو رہاہے،
کئی بر سو ں سے سند ھ پرحکمرانی کرنے والی پیپلز پار ٹی کی کارکردگی کا سوال آ یا تو وہ ایکٹنگ کرنے لگی ۔
بلاو ل زرداری کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہاکہ پیپلز پار ٹی نے ہمیشہ لسانی اور تعصب پر مبنی سیا ست کی مگر اب عوام بیدارہوچکے ہیں اورکسی چکر باز کی با تو ں میں نہیں آ ئیں گے ،
بلاو ل کے بڑو ں نے ہمیشہ سندھ کی عوام کو اپنے مفادات کیلئے استعما ل کیا اورانہیں بنیادی سہو لیا ت سے محرو م رکھا ،
آ ج پورا کراچی سند ھ حکومت کی نااہلی کاعملی نمو نہ پیش کررہاہے۔
انہوں نے کہاکہ جن سیاستدانوں نے ہمیشہ باری باری حکومتیں کیں ہیں ان کی کارکردگی صر ف کر پشن اورلو ٹ مار کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔
پی ٹی آئی نے خو شحال پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہیں ان شا ء اللہ وزیراعظم عمران خان ملک کو کر پشن سے پاک اور خو شحال ملک بنانے میں کامیاب ہو جا ئیں گے۔
زرداری فیملی کی چیخ و پکار انہیں کڑے احتسا ب سے کسی صور ت نہیں بچا سکے گی۔