اسلام آباد (لاہورنامہ) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ ماضی میں بھی عدالتوں کا سامنا کیا اب بھی کریں گے،
بطور وزیراعظم رولز آف بزنس کے تحت توشہ خانہ سمری منظور کی۔
انہوں نے کہا کہ اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کیوجہ سے وکلاء عدالتوں میں پیش نا ہوسکے،
اگر آئندہ سماعت پر بھی یہی کچھ کیا گیا تو نتائج کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔
آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ کمرہ عدالت میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کی جائے،
آئندہ سماعت پر توشہ خانہ ریفرنس میں دلائل کا آغاز کرونگا۔