آئی جی پنجاب کا فیصل آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص کے جاں بحق ،2کے زخمی ہونے کے واقعے کا نوٹس

لاہور: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی نے فیصل آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص کے جاں بحق اور 2افراد کے زخمی ہونے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ۔ آئی جی پنجاب نے سی پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کے خلاف فوری قانونی کارروائی کرتے ہوئے جلد از جلد گرفتار کیا جائے ۔