اسلام آباد (لاہورنامہ) وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مصنوعات کے معیار کو یقینی بنانے کے حوالے سے تحفظات ملکی مصنوعات کی برآمدات کے فروغ میں بڑی رکاوٹ ہیں .
وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یقینی بنائے کہ ملکی مصنوعات بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوں،
معیار کی جانچ پڑتال کے نظام میں انسانی مداخلت کو کم سے کم کی جائے ،
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے ملک میں ٹیسٹنگ لیبارٹریز کا قیام ،معیار کے حوالے سے نجی شعبے کو شامل کرنا اچھا اقدام ہے ۔
جمعرات کو وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں صنعتی مصنوعات کے معیار کو یقینی بنانے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین، مشیر تجارت عبدالرزاق داد ، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ و دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ۔
وزیرِ برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے ملک میں صنعتی و دیگر مصنوعات کے معیار کے حوالے سے موجودہ نظام ، پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی ازسر نو تشکیل اور ملک میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت معیاری ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے قیام اور صنعتی مصنوعات کے معیار کو یقینی بنانے کے ضمن میں نجی شعبے کے کردار کو متحرک کرنے کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا۔