عباس حسن

موٹرویز پر روڈ یوزرز کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین تر جیح ہے، عباس حسن

لاہور(لاہورنامہ) موٹرویز پر روڈ یوزرز کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین تر جیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا .

موٹروے پولیس کی اضافی گاڑیا ں اور نفری کو موٹرویز پر تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ روڈ یوزرز کو محفوظ سفر کی فراہمی کو ییقینی بنایا جاسکے.

ان خیالات کا اظہار عباس حسین ملک ایڈیشنل انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ایم ٹو ساﺅتھ میں خصوصی اجلاس کے دوران میں کیا۔

عباس حسن ملک ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ موٹرویز پر مسلسل پٹرولنگ کو ہر ممکن طریقے سے جاری رکھا جائے گا .

تاکہ کسی بھی ناخوش گوار واقع سے نمٹا جاسکے ۔

روڈیوزرز کو مشکل حالات میں مدد فراہم کرنا ہی موٹروے پولیس کی شاندار روایات کا تسلسل ہے

اس پر کسی صورت کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

عباس حسن ملک نے مزید کہا کہ موٹروے پر گا ڑیوں کی سر پرائز چیکنگ کے عمل کو جاری رکھا جائے

تاکہ شر پسند عناصر کی موٹرویز پر سر کوبی کی جاسکے ۔

ایڈیشنل آئی جی عباس حسن ملک نے مزید کہا کہ پٹرولنگ افسران انڈرپاسز اور موٹرویز کے گردونواح کے علاقوں پر بھی نظر رکھیں تاکہ کوئی بھی جرائم پیشہ افراد موٹروے پر آنے کی جرات نہ کر سکیں.

انہوں نے اس موقع پر سیکٹر اور بیٹ کمانڈرز کی کوششوں کو سراہا اور مزید کہا کہ وہ خصوصی سکواڈ بھی چلائیں.

مقامی پولیس کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا جائے گا تا کہ جرائم پیشہ افراد پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کا گھیرا بھی تنگ کیا جاسکے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ موٹروے پولیس ہر صورت اپنے شاندار روایات اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو یقینی بنائے گی۔