اے ایس آئی نے

تھانہ گارڈن ٹائون میں تعینات اے ایس آئی نے سر میں گولی مارکر زندگی کاخاتمہ کر لیا

لاہور ( لاہورنامہ) پولیس اسٹیشن گارڈن ٹائون میں تعینات اے ایس آئی نے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ،

شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے ۔

اطلاع ملنے پر پولیس افسران اور فرانزک ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں .

اے ایس مجید ایک سال سے پولیس اسٹیشن گارڈن ٹائون کے انوسٹی گیشن ونگ میں تعینات تھا۔

ساتھی اہلکاروں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کچھ عرصہ قبل متوفی کا بیٹا ایک حادثے میں انتقال کر گیا تھا اور حالیہ کچھ دنوں سے وہ شدید ذہنی دبائو کا شکار نظر آرہا تھا۔