ڈینگی کے کیسز کی روک تھام

شہرمیں بڑھتے ہوئے ڈینگی کے کیسز کی روک تھام کیلئے شہری احتیاطی تدابیر کو اپنائیں۔

لاہور (لاہورنامہ) پی ایچ اے کے زیر اہتمام ڈینگی آگاہی واک جیلانی پارک گیٹ نمبر 4 سے 1 تک کی گئی ۔

ڈینگی آگاہی واک کی قیادت چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی ، وی سی پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید ، ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی اور اے ڈی جی پی ایچ اے طارق محمود بخاری نے کی ۔

ڈینگی کے کیسز
شہرمیں بڑھتے ہوئے ڈینگی کے کیسز کی روک تھام کیلئے شہری احتیاطی تدابیر کو اپنائیں۔

اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی آگاہی واک کا مقصد شہریوں میں ڈینگی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔

شہرمیں بڑھتے ہوئے ڈینگی کے کیسز کی روک تھام کیلئے شہری احتیاطی تدابیر کو اپنائیں۔

وی سی پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید نے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر اپنا کر اپنی اور دوسروں کی زندگی کومحفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

ڈینگی جیسی موذی بیماری کا بہترین علاج احتیاطی تدابیر اپنانا ہے۔ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کہا کہ شہری ڈینگی سے بچاؤ کیلئے گھروں ، گلی محلوں سمیت کسی بھی جگہ پانی جمع نہ ہونے دیں ۔

پی ایچ اے افسران اور ملازمین دفاتر اور پارکوں میں صفائی کے نظام کو مزید موثر بنائیں ۔ انہوں نے کہاکہ کسی جگہ اگر پانی جمع ہو تو اسے فوراً نکال کر وہاں سپرے کرنے سے ڈینگی سے بچاؤ ممکن ہے۔

اے ڈی جی پی ایچ اے طارق محمود بخاری نے کہا کہ صفائی و ستھری کے کلچر کو عام کرکے مچھروں کی افزائش کے ماحول ختم کیا جاسکتا ہے۔

شہری بخار یا دوسری ڈینگی اعلامات ظاہر ہونے پر علاج معالجہ میں لاپرواہی کا مظاہرہ ہرگزیر مت کریں ۔

انہوں نے کہا کہ شہری گھروں اور کام کرنے کی جگہوں پر پانی جمع نہ ہونے دیں تاکہ ڈینگی کے پھیلاو کو روکا جا سکے ۔