راولپنڈی (لاہورنامہ) مری ایکسپریس وے پر کار سوار خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں 5 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
موٹر وے پولیس کے مطابق خاتون نے فون پر شکایت کی تھی کہ گاڑی سوار 5 افراد ان کی گاڑی کا پیچھا کر کے انہیں تنگ کر رہے ہیں .
جس پر نوجوانوں کو مری ایکسپریس وے پر ظفر موڑ کے قریب سے حراست میں لے لیا گیا۔
موٹر وے پولیس کے مطابق پانچوں نوجوانوں کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پانچوں نوجوانوں کا تعلق لاہور سے ہے. اور پیر کو ان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا.