لاہور ( لاہورنامہ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے نیب ہنگامہ آرائی کیس میں سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی عبوری ضمانت میں 22ستمبر تک توسیع کر دی ۔
دوران سماعت رانا ثنا اللہ کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ رانا ثنا اللہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں مصروف ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکتے جس کی وجہ سے ان کی حاضری کی درخواست منظور کر لی گئی۔
عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد عبوری ضمانت میں22ستمبر تک توسیع کر دی۔