جمشید اقبال چیمہ

وزیراعظم کے اقدامات سے مافیاز کی سانسیں اکھڑ رہی ہیں، جمشید اقبال چیمہ

لاہور (لاہورنامہ) انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت ملک و قوم کے بہترین مفادمیں اپوزیشن کے ساتھ مل کرچلنے کیلئے تیار ہے .

لیکن اگر کوئی اس کی آڑمیں این آر اولینے کا خواہشمندہے تو ایسا نہیں ہو سکتا،

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا ریکارڈ دیکھا جائے تو انہیں ملک اور قوم کے مفاد سے کوئی غرض نہیں اورانہیں ہرحال میں صرف اپنی کرپشن کو بچانا ہے ۔

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف ایف سے متعلق قانون سازی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں.

اور پاکستان کے دشمن جو بغلیں بجا رہے تھے انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے اور ان کے ہاں صف ماتم بچھی ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی قانون سازی نہ صرف پاکستان کو ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے نکالنے کے لئے ضروری ہے بلکہ اس سے رقوم کی غیرقانونی منتقلی بھی روکی جاسکتی ہے.

لیکن اپوزیشن کو یہ منظور نہیں کیونکہ ان کی کرپشن کا راستہ رک جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اسی طرح آگے بڑھے گا اور اب مافیاز کی سانسیں اکھڑ رہی ہیں۔