قومی انسداد پولیو مہم

کرونا وائرس کے باعث 7 ماہ کے بعد 3روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا

اسلام آباد (لاہورنامہ) اسلام آباد میں کرونا وائرس کے باعث 7 ماہ کے بعد 3روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا۔

مئیر اسلام آباد شیخ انصرعزیز نے پولیو سے بچاو¿ کے قطرے بچوں کو پلا کر مہم کا آغاز کیا۔

مہم کے دوران اسلام آباد میں تین لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

مئیر اسلام آباد شیخ انصرعزیز کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں تقریبا ساڑھے 3 لاکھ بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہو گی،

قومی انسداد پولیو مہم 21 سے 25 ستمبر تک ہو گی ،

قومی انسداد پولیو مہم تین روز، دو روز کیچ اپ ڈیز ہونگے،

کیچ ڈیز میں رہ جانے والے بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہو گی،

قومی انسداد پولیو مہم آزادکشمیر، گلگت بلتستان، چاروں صوبوں میں ہو گی،قومی انسداد پولیو مہم میں 3 کروڑ 96 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن ہو گی،

قومی انسداد پولیو مہم میں 2 لاکھ 70 ہزار ورکرز حصہ لیں گے،انسداد پولیو مہم کے دوران کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد ہو گا۔

والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کےقطرے ضرور پلوائیں۔