لاہور (لاہورنامہ) یوٹیلٹی سٹورز پر کوکنگ آئل سمیت مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ،
درجہ اول اور درجہ دوم کا کوکنگ آئل 5روپے سے 17روپے تک مہنگاکر دیا گیا.
قیمتوں میں اضافے کا اطلاق بھی کردیا گیا ۔
یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے بعد درجہ اول کا کوکنگ آئل215 روپے لیٹر سے بڑھا کر232 روپے فی لیٹر کردیا گیا ،
درجہ دوم کوکنگ آئل کی قیمت 218 روپے سے بڑھا کر223 روپے فی لیٹر کردیا گیا،
درجہ دوم کا 5کلو گھی کا ٹن 1ہزار 95 روپے سے بڑھ کر 1 ہزار 115 روپے کا کردیا گیا ۔
کپڑے دھونے کا صرف 5 روپے مہنگا کردیا گیا۔
مختلف برانڈز کے شیمپو 10 روپے سے لیکر51 روپے تک مہنگے کردیئے گئے.
مختلف کمپنیوں کی ٹماٹو کیچپ 8 روپے جبکہ مختلف برانڈز کے فروٹ جیم 13 روپے تک مہنگے ہو گئے ۔
یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق قیمتوں کااطلاق فوری ہوگا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر پہلے توضروری اشیائے خوردونوش اور اشیائے ضروریہ دستیاب ہی نہیں ہوتیں جبکہ اب رہی سہی کسرقیمتوں میں اضافہ کر کے کیا جارہا ہے.
جس سے یوٹیلٹی سٹورز کی افادیت ختم ہوتی جارہی ہے۔