لاہور (لاہورنامہ) سی ٹی او لاہورکیپٹن (ر) سید حماد عابد کی ہدایت پر آج سے ماڈل روڈز پر بڑے پیمانے پر آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔
دو ہفتوں تک شہریوں کو آگاہی کے بعد کریک ڈاو ن کیا جائے گا اور ماڈل روڈز پر لین لائن اور سٹاپ لائن، ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر آڑے ہاتھوں لیا جائے گا۔
سید حماد عابد کا کہنا تھاکہ مال روڈ، جیل روڈ، فیروزپور روڈ، کینال روڈ، مین بلیوارڈ روڈ گلبرگ سے کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔
بغیر ہیلمٹ کسی بھی موٹرسائیکلسٹ اور کم عمر ڈرائیور کو چلنے نہیں دیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا سے شہریوں کو بھرپور آگاہی دی جاتی رہی .
اورآگاہی کیلئے ماڈل روڈز پر بینرز آویزاں جبکہ آگاہی کیمپس لگائے گئے .
جبکہ دو ہفتوں میں تین لاکھ سے زائد شہریوں میں پمفلٹس تقسیم کئے گئے۔