جواد احمد قریشی

شہر بھر کی شاہراوں پر بننے والی گرین بیلٹس میں مزید اضافہ کیا جائے گا، جواد احمد قریشی

لاہور (لاہورنامہ) پی ایچ اے ہیڈکواٹر جیلانی پارک میں بیوٹیفکشن آف لاہور کے حوالے تمام پروجیکٹ ڈائریکٹرز اور ہارٹیکلچر ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس کی صدارت ڈی جی پی ایچ اے لاہور جواد احمد قریشی نے کی ۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر پی ایچ اے طارق محمود بخاری اور تمام پروجیکٹ ڈائریکٹرز اور ہارٹیکلچر ڈائریکٹرز نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی کو تمام ڈائریکٹرز نے گذشتہ اور حالیہ کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ ڈی جی پی ایچ اے نے پارکوں اور گرین بیلٹس کی تعزئین و آرائش کے جاری کاموں کی کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔

ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے شہرلاہور کو مزید خوبصورت اور دلکش بنانے کے حوالے سے افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے لاہور کو پنجاب کے دیگر شہریوں کیلئے رول ماڈل بن کر کام کرنا ہوگا۔

تمام ہارٹیکلچر کے افسران فیلڈ میں نکل کر کام کو سرانجام دیں ۔انہوں نے کہا کہ شہر بھر کی شاہراوں پر بننے والی گرین بیلٹس میں مزید اضافہ کیا جائے گا اور شاہراوں پر موجود گرین بیلٹس کی مزید خوبصورتی اور ان کی دیکھ بھال میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر پی ایچ اے طارق محمود بخاری نے کہا کہ پی ایچ اے کی ترقی اور بہتری کیلئے حکمت عملی کیساتھ کام کیا جائے گا ۔

انہوں نےکہا کہ افسران اور ملازمین کی کارکردگی کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔