اسلام آباد (لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کو کسی قسم کا حب الوطنی کا سرٹیفیکیٹ نہیں چاہیے ،
اگر یہ غداری کا سلسلہ بند نہ ہوا تو پھر ہم نام لے لے کر بتائیں گے کہ پاکستانی عوام کے ووٹوں کی چوری کر نے والے غدار کون ہیں .
،غداری کے فتووے فاطمہ جناح، حسین شہید سہروردی، ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو، نواز شریف، احمد فراز اور عاصمہ جہانگیر کو دیئے گئے ،
ملک کا وزیر اعظم جو گفتگو کرتا ہے ،اسے پوچھیں اس کا ایجنڈا کیا ہے ؟کرائے کے ترجمان اور ٹٹو خود کتنے محب وطن ہیں انکے بارے میں عوام جانتے ہیں.
ہم کسی کو غداری کا سرٹیفکیٹ نہیں دیں مگر تاریخ میں سب کچھ درج ہوگا.
پیمرا کا ایک غیر قانونی اور غیر آئینی سرکلرز جاری کیا گیا جسے نہیں مانتے ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چور ٹولہ اس وقت ملک میں مسلط ہے ،ایک ایسا ٹولہ جس نے عوامی حقوق ختم کر کے ملک پر طاقت کے ذریعے انتقال پر مبنی سیاست کر رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ سیاسی قائدین کو غدار اور انڈین ایجنٹ قرار کہا جا رہا ہے.
کرائے کے ترجمانوں کو منظم طریقے سے نواز شریف کی عزت اور وقار کو نقصان پہنچانے کیلئے صبح سے شام شور کر رہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ خود دوسرے ملکوں کی شہریت لے کر یہاں پاکستان سے وفاداری کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ اداروں کو سیاست میں گھسیٹ کر اپنی سیاست کر رہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ سبھی کا خون شامل ہے پاکستان کی مٹی میں یہ پاکستان کسی کے باپ کا نہیں سب کا ہے سب نے قربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یہی کرپٹ عناصر کبھی سیاست دانوں کو، کبھی بیورو کریٹس اور کبھی میڈیا کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بناتا ہے ،
سیاسی مخالف کو غدار قرار دینے کا بیانیہ بھی اسی ٹولے نے استعمال کیا ،
اب تحریک انصاف کی بجائے کرائے کے ترجمان نواز شریف کے پیچھے لگا دیئے گئے ہیں ،یہ حکومت اب ہمارے لیے غیر متعلقہ ہوچکی ہے،
انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے کبھی ملک اور قوم کی عزت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا ۔ انہوں نے کہاکہ مودی چل کر پاکستان آیا اور اس وقت پاکستان ایٹمی اور معاشی طور پر مضبوط تھا ،اس وقت پاکستان مین سیاست، معیشت اور عوام مضبوط تھے ،
انہوں نے کہاکہ نواز شریف کہہ چکے ہیں جس سیاست میں وقار اور عزت نہیں اس سیاست کی ضرورت نہیں ہے ،شہباز شریف قوم ، جمہوریت کے ساتھ کھڑا ہے اس لیے اس کو گرفتار کرلیا گیا ،
جنہوں نے آٹے، چینی اور ادوایات پر ڈاکہ ڈالا وہ کابینہ میں بیٹھے ہیں ،جو منتخب وزیراعظم کی خلاف سازش کرے وہ غدار ہوتا ہے ،مشرف آئین پاکستان کا غدار ہے ، عوام فیصلہ کرچکی ہے کون غدار اور کون وفادار ہے ،
انہوں نے کہاکہ 11 اکتوبر کو پہلا جلسہ کوئٹہ میں ہوگا اور باقاعدہ پی ڈی ایم اپنی مہم شروع ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے عمران خان کے خالی خولی دھرنے کو بھی دکھایا ہم نے آزادی اظہار پر پابندیاں نہیں لگائیں ،
ہماری لڑائی ان سے ہے جو آئینی حقوق پامال کرتے ہیں ، سلیکٹڈ مسلط کرتے ہیں اور الیکشن چوری کرتے ہیں.