حکومتی ٹیم کے مذاکرات کامیاب

حکومتی ٹیم کے مذاکرات کامیاب ، سانحہ مچھ میں شہید کان کنوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

کوئٹہ(لاہورنامہ)حکومتی ٹیم کے کامیاب مذاکرات کے بعد سانحہ مچھ میں شہید کان کنوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،

ہزارہ برادری کے منتظمین سے حکومتی ٹیم کے مذاکرات کامیاب کے بعد شہدا کے ورثا نے تدفین کی اجازت دی تھی،کوئٹہ کے ہزارہ ٹاﺅن میں علامہ ہاشم موسوی نے شہدا کی نمازہ جنازہ پڑھائی.

جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اس کے علاوہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، معاون خصوصی ذلفی بخاری، وفاقی وزیر علی زیدی اور دیگر نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی،

ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ ہزارہ ٹاﺅن کے قبرستان میں 10قبریں کھودی گئی اور تمام میتوں کی تدفین یہیں پر تدفین کی جائے گی،

تمام میتوں کے شرعی وارث یہیں ہیں،واضح رہے کہ تین جنوری کے روز بلوچستان کے علاقے مچھ میں 11 کان کنوں کو کوئلہ فیلڈ میں مسلح افراد نے قتل کیا تھا جس کے بعد ان کے ورثا نے میتوں کے ہمراہ کوئٹہ میں 6روز دھرنا دیا اور وزیراعظم کی آمد کا مطالبہ کیا۔