کانکنوں کے لواحقین

وزیراعظم کا شہید کئے جانے والے کانکنوں کے لواحقین سے اظہار افسوس

کوئٹہ(لاہورنامہ) وزیراعظم عمران خان نے ہزارہ ٹاﺅن کے بجائے سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی میں مچھ میں شہید کئے جانے والے کانکنوں کے لواحقین اور ہزارہ برداری سے واقعہ پر اظہار افسوس اور ملاقات کی.

اس حوالے سے بتایا گیا کہ ہزارہ ٹاﺅن میں سیکورٹی خدشات کی بناءپر وزیراعظم امام بارگارہ ولی العصر نہیں جا سکے.
جس کے بعد ہزارہ برداری کے عمائدین کی رضامند ی سے سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کے ایکسپو سینٹر کا انتخاب کیا گیا .

جسے گزشتہ شب سیکورٹی کلےئر نس ملنے کے بعد خصوصی کمانڈوز کے حوالے کردیا گیا تھا۔