انقرہ (لاہور نامہ) ترک ڈرامہ ‘میرا سلطان’ میں حْرم سلطان کا مرکزی کرداد ادا کرنے والی ترک اداکارہ مریم ازیرلی کا ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
ترک اداکارہ نے اپنے ہاں ننھی پری کی آمد کی اطلاع انسٹاگرام پر دی۔ اداکارہ نے اپنی بیٹی کے ساتھ کئی تصاویر پوسٹ کیں ۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘میری پیاری للی، آپ کے والد اور میں آپ کا اس دنیا میں خیر مقدم کرتے ہیں، ہم آپ کی آمد سے بہت خوش ہیں ہم آپ کی ہمیشہ حفاظت کریں گے۔
خیال رہے کہ ننھی پری کی آمد سے قبل ترک اداکارہ کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام لارا ہے۔ڈرامہ ‘میرا سلطان’ پاکستانیوں کو اپنے سحر میں جکڑنے والا مہنگا ترین اور بلاک بسٹر ترک سیریل تھا۔