لاہور(لاہور نامہ) انسداد منشیات عدالت لاہور میں رانا ثنااللہ کے خلاف منشیات کیس کی سماعت 23 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔
سابق وزیر قانون رانا ثنااللہ کے خلاف منشیات کیس کی سماعت انسداد منشیات عدالت لاہور ہوئی۔
عدالت نے رانا ثنااللہ کے خلاف بیانات کی کاپیاں فراہم کرنے کی متفرق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا، عدالت نے اپنے فیصلے میں رانا ثنااللہ کی درخواست منظور کرلی۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جتنے بھی بیانات قلمبند کئے گئے انکی واضح کاپیاں فراہم کی جائیں، بعد ازاں عدالت نے رانا ثنااللہ سمیت تین ملزمان کی ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کرلی۔
عدالت نے رانا ثنااللہ سمیت دیگر ملزموں کو 23 جنوری کو فرد جرم کی کارروائی کیلئے طلب کر کے سماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی۔