سینیٹر شبلی فراز

پاناما پیپرز اور براڈشیٹ نے کرپٹ مافیا کے کالے دھن کو آشکار کردیاہے، سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد (لاہور نامہ)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ پاناما پیپرز اور براڈشیٹ نے کرپٹ مافیا کے کالے دھن کو آشکار کردیاہے۔

انہوں نے کہاکہ پاناما پیپرز اور براڈشیٹ نے کرپٹ مافیا کے کالے دھن کو آشکار کردیاہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ ہماری اختراع نہیں بلکہ بین الاقوامی انکشافات ہیں۔

انہوں نے کہاکہ براڈشیٹ کے واقعات ظاہر کرتے ہیں کہ ماضی کے این آراوز کی وجہ سے ملک کوکیسے ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہاکہ ماضی کے کرپٹ حکمرانوں نے اپنے گھربھرے اورپاکستان کے عوام کولوٹا۔