حکومتی اقدامات ‘پاکستان پوسٹ اور وزارت مواصلات کے منافع میں ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد:حکومتی اقدامات کے باعث پاکستان پوسٹ اور وزارت مواصلات نے اربوں روپے کا ریکارڈمنافع کما لیا۔ذرائع کے مطابق حکومتی اقدامات کے باعث پاکستان پوسٹ اور وزارت مواصلات نے اربوں روپے کا ریکارڈ منافع کما لیا، وزارت مواصلات کاریونیو 4 ماہ میں 9 ارب 54 کروڑتک پہنچ گیا ،احتساب کے عمل سے 4 ارب 32 کروڑسے زائد کی بھی ریکوری کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پوسٹ میں بھی ملکی تاریخ کاریکارڈریونیوحاصل ہوگیا،3 ماہ میں انقلابی اقدامات سے ریونیومیں 184 فیصدتک کااضافہ ہو گیا۔