لاہور (لاہور نامہ) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کو منشیات سے پاک کیمپس پروگرام وزارت انسداد منشیات، چیمپس (چینجنگ ہارٹز اینڈ مینڈز پاکستان) اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے.
جس کی تائید یونیورسٹی آف سسیکس یوکے نے بھی کی ہے۔ جی سی یو پاکستان کی پہلی یونیورسٹی ہے جس نے کیمپس میں منشیات کے استعمال کو روکنے کے لئے طلباء کی حکومت طرز پر مبنی ایک کمیٹی قائم کی،
جس کے ارکان سے وزیر انسداد منشیات بریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ نے آج باقاعدہ حلف لیا۔
اس اقدام کا مقصد منشیات سے پاک ثقافت کو فروغ دینا، لیڈر شپ قیادت اورصلاحیت کو فروغ دینا اورعمل کے ذریعہ طلبا کو مزید قابل، باصلاحیت اور بااختیار بنانا ہے۔
اس تقریب میں وزیر انسداد منشیات بریگیڈیئر (ر)اعجاز شاہ سمیت ترجمان پنجاب حکومت ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور، وائس چانسلر جی سی یو پروفیسر ڈاکٹر اصغر علی زیدی، پروفیسر ڈاکٹر شکیل ملک، ایم پی اے طلعت نقوی، ایم پی اے زینب عمیر، ایم پی اے صادقہ صاحبداد، ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری، رابعہ طاہر،ڈائریکٹر چیمپ تنویر افضل، جنرل سیکرٹری چیمپ انعم ملک سمیت اینٹی نارکوٹکس کمیٹی پنجاب کے دیگر ارکان اور جی سی یو کے پروفیسرز اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔