شبلی فراز

پی ڈی ایم کے 19جنوری کے احتجاج میں کوئی رکاوٹ نہیں، مولانا کو حلوہ دینگے، شبلی فراز

اسلام آباد (لاہور نامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے اسلام آباد میں احتجاج پر پابندی نہیں، حکومت اپوزیشن کے مجوزہ احتجاج کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی،

مولانا فضل الرحمن کو حلوہ دینگے ۔شبلی فراز نے کہا کہ عدالت کہہ چکی ہے کہ ہر جگہ احتجاج نہیں ہوسکتا۔

وزیرِاطلاعات سے سوال کیا گیا کہ عدالت نے فیض آباد دھرنے کے کیس میں کچھ اور کام بھی کرنے کو کہا تھا؟ تو شبلی فراز نے کہاکہ اس پر آپ فروغ نسیم سے سوال کریں۔

انہوں نے کہا کہ چائے پانی کا انتظام تو ابھی نندن کے لیے بھی کیا تھا، پھر یہ تو ہمارے اپنے لوگ ہیں۔شبلی فراز نے دھرنے والوں کو پیزا دینے کے سوال پر کہا، یہ لوگ حلوے کے عادی ہیں، انہیں حلوہ دیں گے۔