راولپنڈی(لاہور نامہ) شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے نتیجے میں پاک فوج کے تین جوان شہید ہوگئے، جوابی کارروائی میں دو دہشتگرد بھی مارے گئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیساتھ جھڑپ میں 3 جوانوں نے جام شہادت نوش کر لیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا اور اس دوران 2 دہشتگردبھی مارے گئے ،ہلاک دہشت گرد دھماکا خیز مواد بنانے کے ماہر تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے تین جوان وطن پر قربان ہوئے،شہدا میں سپاہی ازیب احمد، ضیاء السلام اور لانس نائیک عباس خان شامل ہیں۔