بلاول بھٹو

بلاول بھٹو سے نثار کھوڑو اور وقار مہدی کی بلاول ہائوس میں ملاقات

کراچی (لاہور نامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو اور جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے بلاول ہاوس کراچی میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران نثار احمد کھڑو اور وقار مہدی نے پارٹی چیئرمین کو صوبے میں سیاسی و تنظیمی صورتحال، ضمنی انتخابات اور پی ڈی ایم کی تحریک پر بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ 9 فروری کو پاکستان پیپلز پارٹی کی زیرِ میزبانی حیدرآباد میں منعقدہ پی ڈی ایم کی ریلی کے لیئے انتظامات اور تیاریاں جاری ہیں اور اس ضمن میں عوام میں جوش و خروش دیدنی ہے۔

وقار مہدی نے پارٹی چیئرمین کو کراچی میں یو سی اور وارڈ سطح پر جاری تنظیم سازی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ملیر، جنوبی اورغربی کے تین اضلاع میں تنظیمی عہدوں کے امیدواران کے انٹرویوز کا عمل مکمل ہو چکا ہے، جبکہ باقی اضلاع میں انٹرویوز جاری ہیں، جو بہت جلد مکمل ہو جائیں گے۔

نثار احمد کھڑو اور وقار مہدی نے پارٹی چیئرمین کو پی ایس 88، پی ایس 52، پی ایس 43 اور این اے 221 پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے متعلق بھی تفصیلی آگاہی دی اور بتایا کہ مذکورہ حلقے پارٹی کے روایتی حلقے ہیں اور مخالفین عبرت ناک شکست سے دوچار ہوں گے اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی بھاری اکثریت سے کامیابی واضح ہے۔

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ناہلی و نالائقی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب دیکھو، سلیکٹڈ حکمران بجلی اور پئٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریوں میں لگے ہوتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ جیالے یہ یقینی بنائیں کہ سندھ میں ضمنی انتخابات پر کوئی ڈاکہ نہ ڈال سکے۔ پی پی پی چیئرمین کہا کہ پیپلز پارٹی اسٹیل ملز اور پی آئی اے کے ملازمین کے ساتھ ہے،

ناجائز حکمران کو من مانی کرنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک موجودہ حکمرانوں سے نجات اور ملکی نظام میں موجود بنیادی خرافات کے خاتمے کے لیئے فیصلہ کن معرکہ ہے۔