لاہور ( لاہور نامہ)مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف سے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ان کی بھتیجی اور پارٹی کی نائب صدر مریم نواز نے ملاقات کی ،
مریم نواز نے اپنے کزن اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز سے بھی ملاقات کی ،
مریم نواز نے دونوں سے ان کی خیریت دریافت کی ۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز نے اس موقع پر شہباز شریف سے اہم امور پر مشاورت بھی کی ۔
مریم نواز نے شہباز شریف سے کہاکہ آپ کی بڑی قربانی ہے ،
فیملی آپ کو بہت مس کرتی ہے ۔ پارٹی کے دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے ۔